مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تجربات سے خطے سمیت پوری دنیا میں امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ سلامتی کونسل کے موجودہ چئرمین یوگنڈا کے مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ کونسل کے ارکان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرارد دیاہے۔کونسل کے ارکان نے شمالی کوریا پر زور دیا ہےکہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پابندی کرے اور میزائل تجربات کا سلسلہ بند کردے واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے جواب میں متعدد میزائلوں کے تجربات کئے ہیں اور کہا ہے کہ یہ تجربات شمالی کوریا کی دفاعی پالیسیوں کا حصہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ